Bs Mera Mahi Sala Ala

بس میرا ماہی صل علیٰ

بس میرا ماہی صل علیٰ
‎بس میرا ماہی صل علیٰ بس میرا ماہی صل علیٰ
‎میں کچھ بھی نہیں میں کچھ بھی نہیں
‎ان کا شیدا رب عُلیٰ ان کا شیدا رب عُلیٰ
‎میں کچھ بھی نہیں میں کچھ بھی نہیں
‎طٰہٰ یٰس اور مزمل شاہ مدینہ احمد مرسل
‎شافعِ عُلیٰ فیِ الروز جزا میں کچھ بھی نہیں میں کچھ بھی نہیں
‎رحمت عالم بن کر آیا دونوں جہاں پر اس کا سایہ
‎وہ محبوب ربِ عُلیٰ میں کچھ بھی نہیں میں کچھ بھی نہیں
‎دونوں عالم صدقہ جن کا صبح شام ہے چرچہ انکا
‎ورد ملائک صل علیٰ میں کچھ بھی نہیں میں کچھ بھی نہیں
‎عرش پہ آنے جانے والے رحمت عالم حق کے اجالے
‎وہ محبوب رب عُلیٰ میں کچھ بھی نہیں میں کچھ بھی نہیں
‎ان کے کرم کی بات ہے عاصی رب کا کرم اور دنیا راضی