Tera Hota Janam Lia Hota

تیرے ہوتے جنم لیاہوتا کوئی مجھ سانہ دوسراہوتا

تیرے ہوتے جنم لیاہوتا کوئی مجھ سانہ دوسراہوتا
ہجرتوں میں پڑاؤ ہوتامیں اورتوکچھ دیر کورکاہوتا
تیرے حجرے کے آس پاس کہیں میں کوئی کچا راستہ ہوتا
بیچ طائف بوقت سنگ زنی تیرےلب پرسجی دعا ہوتا
کسی غزوہ میں زخمی ہوکرمیں تیرے قدموں پہ جاگراہوتا
کاش احدمیں شریک ہوسکتا اور باقی نہ پھر بچا ہوتا
تیری پاکیزہ زندگی کامیں کوئی گمنام واقعہ ہوتا
میں کوئی جنگجو عرب ہوتا جو تیرے سامنے جھکاہوتا
میں بھی ہوتا ترا غلام کوئی لاکھ کہتانہ میں رہاہوتا
پورا ہوتا میں جلتے صحرا میں اور ترے ہاتھ سے لگاہوتا
خاک ہوتا میں تیری گلیوں کی اوترے پاؤں چومتا ہوتا
پیڑ ہوتا کجھور کا میں کوئی جس کا پھل تونے کھا لیا ہوتا
بچہ ہوتا غریب بیوہ کا سرتری گود میں چھپا ہوتا
رستہ ہوتا ترے گزرنے کا اور ترا رستہ دیکھتا ہوتا
بت ہی ہوتامیں خانہ کعبہ میں جوترے ہاتھ سے فنا ہوتا
مجھ کو مالک بناتا غارحسن اورمیرا نام بھی حرا ہوتا