میں نے در رسول صلی اللہ علیہ وسلم پہ سر کا جھکا دیا
میں نے در رسول صلی اللہ علیہ وسلم پہ سر کا جھکا دیا
میرا نصیب میرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جگا دیا
سر شار کر دیا بے خود بنا دیا
اے چشم یار تو نے مجھے کیا پیلا دیا
ذکر رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کتنا مزا دیا
غم خانہ حیات کو جنت بنا دیا
اس پر ہوئی رحمت مولا کی بارشیں
جس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے نام پر سب کچھ لوٹا دیا
اس سے میں بڑ کر کیا میں حق سے طلب کروں
یہ کم نہیں جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا منگتا بنا دیا
ایسا کریم ایسا سخی صلی اللہ علیہ وسلم اور کون ہے
منگتا جو آیا مانگنے سلطان بنا دیا
رحمت کا تو نے آقا صلی اللہ علیہ وسلم دریا بنا دیا
میری سیاہ کاری کا دبہ مٹا دیا
مانگا نیازی میں نے جو صدقہ حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کا
میرے خدا نے میری طلب سے سواء دیا