Mera Dil Tarap Raha Hai Mera Jal Raha Hai Seena

میرا دل تڑپ رہا ہے میرا جل رہا ہے سینہ
کہ دواو ہیں ملےگی مجھے لے چلومدینہ
دیدار مصطفٰی جو نظر آرہی ہے دل میں
میں یہ سوچتاہوں دل میں میرادل ہےیہ مدینہ
شب وروز بڑھ رہا ہے میری تشنگی کا عالم
یہ پیاس کب بجھےگی میرے ساقیٔ مدینہ
نہیں مال وزرتوکیاہے میں غریب ہوں یہی نا
میرےعشق مجھ کولےچل توہی جانب مدینہ
مجھےگردشوں نہ چھیڑومیراہےکوئیجہاں میں
میں ابھی پکارلوں گا نہیں دورہے مدینہ
اقبال نا تواں کی بس ایک التجا ہے
رہے زندگی سلامت میں بھی دیکھ لوں مدینہ