Meri Ulfat Madine Se Yunhi Nahi

میری اُلفت مدینے سے یُونہی نہیں
میرے آقا ﷺ کا روضہ مدینے میں ہے
مَیں مدینے کی جانِب نہ کیسے کِھچوں
میرا تو دین و دُنیا مدینے میں ہے
سرورِ دو جہاں سے دُعا ہے میری
ہو نصیب چشمِ تر اِلتِجا ہے میری
ان کی فہرست میں میرا بھی نام ہو
جن کا روز آنا جانا مدینے میں ہے
پھر مُجھے موت سے کوئی خطرہ نہیں
موت کیا زندگی کی بھی پرواہ نہیں
کاش سرکارﷺ اک بار مجھ سے کہیں
اب تیرا جینا مرنا مدینے میں ہے
عرشِ اعظم سے اونچی بڑی شان ہے
روضہء مُصطفٰیﷺ جس کی پہچان ہے
جس کا ہم پلہ کوئی محلہ نہیں
ایک ایسا محلہ مدینے میں ہے
جب نظر سُوئے طیبہ روانہ ہُوئی
ساتھ دل بھی گیا ساتھ جان بھی گئی
میں آرزُوئے مدینہ اب رہوں یہاں کس لئے
میرا سارا اثاثہ مدینے میں ہے