پھر گنبد خضراء کی فضاؤں میں بلا لو
پھر گنبد خضراء کی فضاؤں میں بلا لو
سرکار بلا کر مجھے سینے سے لگالو
سینے سے لگا کر مجھے دیوانہ بنا لو
دنیا کی محبت کو مرے دل سے نکا لو
گو خوار گنہگار ہوں جیسا ہوں تمھارا
سرکار ! نبھالو مجھے سرکار نبھا لو
صدقہ مجھے سرکار نواسوں کا عطا ہو
سرکار مجھے غیروں کے ٹکڑوں سے بچا لو
یا شاہ مدینہ مری امداد کو آؤ
للہ بلاؤں کے تلاطم سے نکا لو
طوفان کی موجوں میں جہاز اپنا گھرا ہے
سرکار بچالو مجھے سرکار بچالو
محبوب خدا سر پہ اجل آ کے کھڑی ہے
شیطان سے عطار کا ایمان بچا لو