Unki Chokhat Pe Jabeen Jis Ne Jhukai Ho Ge

ان کی چوکھٹ پہ جبیں جس نے جھکائی ہوگی
اس کی قسمت پہ فداساری خدائی ہوگی
سانس لیتا ہوں تو آتی ہے مہک طیبہ کی
یہ ہوا کوچہ سرکارؐ سے آئی ہوگی
دل تڑپ جائےگا سینے میں ترا اے حاجی
تیری جس وقت مدینے سے جدائی ہوگی
چاند قربان ہوا ان کے اک اشارے پر
ہوگا کیا وقت کہ جب انگلی اٹھائی ہوگی
اے ھوا خاک درآقاپر سجدے کرنا
تیری جس وقت رسائی مدینے میں ہوگی
تجھ سے کچھ بھی نکیروں نے “فيصل”پوچھا
قبر میں نعتِ نبی تونے سنائی ہوگی